سورۃ الشرح ۹۴:۳

۹۴:۳

ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ

رومن تلفظ

alladhī anqaḍa ẓahraka

Maulana Muhammad Junagarhi

جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۹۴:۱

    کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا.

  2. ۹۴:۲

    اور تجھ پر سے تیرا بوجھ ہم نے اتار دیا.

  3. ۹۴:۳

    جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی.

  4. ۹۴:۴

    اور ہم نے تیرا ذکر بلند کر دیا.

  5. ۹۴:۵

    پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب یعنی ” ہم نے تیرے سینے کو منور کر دیا چوڑا کشادہ اور رحمت و کرم والا کر دیا “۔ اور جگہ ہے «فَمَن يُرِدِ اللَّـهُ أَن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ» [6-الأنعام:125] ‏ الخ، یعنی ” جسے اللہ ہدایت دینا چاہتا ہے اس کے سینے کو اسلام کے لیے کھول دیتا ہے “۔ جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ کشادہ کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت بھی کشادگی والی، نرمی اور آسانی والی بنا دی، جس میں نہ تو کوئی حرج ہے، نہ تنگی، نہ…

مکمل تفسیر پڑھیں