سورۃ الصافات ۳۷:۷۸

۳۷:۷۸

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ

رومن تلفظ

wataraknā ʿalayhi fī l-ākhirīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۷۶

    ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.

  2. ۳۷:۷۷

    اور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی.

  3. ۳۷:۷۸

    اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.

  4. ۳۷:۷۹

    نوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو

  5. ۳۷:۸۰

    ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

نیک لوگوں کے نام زندہ رہتے ہیں ٭٭ اوپر کی آیتوں میں پہلے لوگوں کی گمراہی کا اجمالاً ذکر تھا۔ ان آیتوں میں تفصیلی بیان ہے۔ نوح نبی علیہ السلام اپنی قوم میں ساڑھے نو سو سال تک رہے اور ہر وقت انہیں سمجھاتے بجھاتے رہے لیکن تاہم قوم گمراہی پر جمی رہی سوائے چند پاک باز لوگوں کے کوئی ایمان نہ لایا۔ بلکہ ستاتے اور تکلیفیں دیتے رہے، آخر کار اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تنگ آ کر رب سے دعا کی کہ «‏فَدَعَا رَ‌بَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ‌»…

مکمل تفسیر پڑھیں