سورۃ الرحمن ۵۵:۶۱

۵۵:۶۱

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

رومن تلفظ

fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni

Maulana Muhammad Junagarhi

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۵:۵۹

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  2. ۵۵:۶۰

    احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.

  3. ۵۵:۶۱

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  4. ۵۵:۶۲

    اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.

  5. ۵۵:۶۳

    پس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

حوروں کے اوصاف ٭٭ چونکہ فروش کا بیان ہوا تھا تو ساتھ ہی فرمایا کہ ان فروش پر ان کے ساتھ ان کی بیویاں ہوں گی، جو عفیفہ، پاکدامن، شرمیلی نگاہوں والی ہوں گی اپنے خاوندوں کے سوا کسی پر نظریں نہ ڈالیں گی اور ان کے خاوند بھی ان پر سو جان سے مائل ہوں گے۔ یہ بھی جنت کی کسی چیز کو اپنے ان مومن خاوندوں سے بہتر نہ پائیں گی۔ یہ بھی وارد ہوا ہے کہ یہ حوریں اپنے خاوندوں سے کہیں گی اللہ کی قسم ساری جنت میں میرے لیے تم سے بہتر کوئی چیز نہیں، اللہ خوب جانتا ہے…

مکمل تفسیر پڑھیں