سورۃ الرحمن ۵۵:۱۸

۵۵:۱۸

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

رومن تلفظ

fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni

Maulana Muhammad Junagarhi

تو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۵:۱۶

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  2. ۵۵:۱۷

    وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا

  3. ۵۵:۱۸

    تو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  4. ۵۵:۱۹

    اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.

  5. ۵۵:۲۰

    ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

انسان اور جنات کی پیدائش میں فرق ٭٭ یہاں بیان ہو رہا ہے کہ انسان کی پیدائش بجنے والی ٹھیکری جیسی مٹی سے ہوئی ہے اور جنات کی پیدائش آگ کے شعلے سے ہوئی ہے جو خالص اور احسن تھا۔ مسند کی حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”فرشتے نور سے، جنات نار سے اور انسان اس مٹی سے جس کا ذکر تمہارے سامنے ہو چکا ہے پیدا کئے گئے ہیں۔ [صحیح مسلم:2996-60] ‏ پھر اپنی کسی نعمت کے نہ جھٹلانے کی ہدایت کر کے فرماتا ہے جاڑے اور گرمی کے، دو سورج کے نکلنے…

مکمل تفسیر پڑھیں