سورۃ النازعات ۷۹:۳۶

۷۹:۳۶

وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ

رومن تلفظ

waburrizati l-jaḥīmu liman yarā

Maulana Muhammad Junagarhi

اور (ہر) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ظاہر کی جائے گی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۹:۳۴

    پس جب وه بڑی آفت (قیامت) آجائے گی.

  2. ۷۹:۳۵

    جس دن کہ انسان اپنے کیے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا.

  3. ۷۹:۳۶

    اور (ہر) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ظاہر کی جائے گی.

  4. ۷۹:۳۷

    تو جس (شخص) نے سرکشی کی (ہوگی).

  5. ۷۹:۳۸

    اور دنیوی زندگی کو ترجیح دی (ہوگی).

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

انتہائی ہولناک لرزہ خیز لمحات ٭٭ «طَّامَّةُ الْكُبْرَىٰ» سے مراد قیامت کا دن ہے اس لیے کہ وہ ہولناک اور بڑے ہنگامے والا دن ہو گا۔ جیسے اور جگہ ہے «وَالسَّاعَةُ اَدْهٰى وَاَمَرُّ» ‏ [54-القمر:46] ‏ یعنی ” قیامت بڑی سخت اور ناگوار چیز ہے “، اس دن ابن آدم اپنے بھلے برے اعمال کو یاد کرے گا اور کافی نصیحت حاصل کر لے گا۔ جیسے اور جگہ ہے «يَوْمَىِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰى» ‏ [89-الفجر:23] ‏ یعنی ” اس دن آدمی نصیحت حاصل کر…

مکمل تفسیر پڑھیں