سورۃ النصر ۱۱۰:۳

۱۱۰:۳

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَٱسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ تَوَّابًۢا

رومن تلفظ

fasabbiḥ biḥamdi rabbika wa-is'taghfir'hu innahu kāna tawwāban

Maulana Muhammad Junagarhi

تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۱۰:۱

    جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے.*

  2. ۱۱۰:۲

    اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق آتا دیکھ لے.

  3. ۱۱۰:۳

    تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

قرآن کا چوتھائی حصہ: پہلے وہ حدیث بیان ہو چکی ہے کہ یہ سورت چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ [سنن ترمذي:2895،قال الشيخ الألباني:ضعيف‏ ] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عبید اللہ بن عبداللہ سے پوچھا: جانتے ہو سب سے آخر کون سی سورت اتری؟ جواب دیا کہ ہاں یہی سورت «اذا جآء» تو آپ نے فرمایا: تم سچے ہو۔ [نسائي] ، ‏ [صحيح مسلم:3024‏ ] حافظ ابوبکر بزار اور حافظ بیہقی نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی یہ روایت وارد کی ہے کہ یہ سورت ایام تشریق کے درمیان اتری…

مکمل تفسیر پڑھیں