وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ
watajʿalūna riz'qakum annakum tukadhibūna
اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ
watajʿalūna riz'qakum annakum tukadhibūna
اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.
تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
یہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.
أَفَبِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ
پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ
اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.
فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلْحُلْقُومَ
پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.
وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ
اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
قرآن کا مقام ٭٭ ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں اللہ کی یہ قسمیں کلام کو شروع کرنے کے لیے ہوا کرتی ہیں۔ لیکن یہ قول ضعیف ہے۔ جمہور فرماتے ہیں یہ قسمیں ہیں اور ان میں ان چیزوں کی عظمت کا اظہار بھی ہے، بعض مفسرین کا قول ہے کہ یہاں پر «لا» زائد ہے اور «إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ» [56-الواقعہ:77] جواب قسم ہے اور لوگ کہتے ہیں «لا» کو زائد بتانے کی کوئی وجہ نہیں، کلام عرب کے دستور کے مطابق وہ قسم کے شروع میں آتا ہے، جبکہ جس چیز پر قسم کھائی جائے وہ منفی…
مکمل تفسیر پڑھیں