سورۃ الواقعہ ۵۶:۸۱

۵۶:۸۱

أَفَبِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ

رومن تلفظ

afabihādhā l-ḥadīthi antum mud'hinūna

Maulana Muhammad Junagarhi

پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۶:۷۹

    جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.

  2. ۵۶:۸۰

    یہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.

  3. ۵۶:۸۱

    پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟

  4. ۵۶:۸۲

    اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.

  5. ۵۶:۸۳

    پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

قرآن کا مقام ٭٭ ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں اللہ کی یہ قسمیں کلام کو شروع کرنے کے لیے ہوا کرتی ہیں۔ لیکن یہ قول ضعیف ہے۔ جمہور فرماتے ہیں یہ قسمیں ہیں اور ان میں ان چیزوں کی عظمت کا اظہار بھی ہے، بعض مفسرین کا قول ہے کہ یہاں پر «لا» زائد ہے اور «إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ» [56-الواقعہ:77] ‏ جواب قسم ہے اور لوگ کہتے ہیں «لا» کو زائد بتانے کی کوئی وجہ نہیں، کلام عرب کے دستور کے مطابق وہ قسم کے شروع میں آتا ہے، جبکہ جس چیز پر قسم کھائی جائے وہ منفی…

مکمل تفسیر پڑھیں