لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
lā yuṣaddaʿūna ʿanhā walā yunzifūna
جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
lā yuṣaddaʿūna ʿanhā walā yunzifūna
جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ
ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رہیں گے آمدورفت کریں گے.
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ
آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.
وَفَـٰكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
جنت کی نعمتیں ٭٭ اس شراب سے انہیں درد سر ہو نہ ان کی عقل زائل ہو بلکہ باوجود پورے سرور اور کیف کے عقل و حواس اپنی جگہ قائم رہیں گے اور کامل لذت حاصل ہو گی۔ شراب میں چار صفتیں ہیں نشہ، سر درد، قے اور پیشاب، پس پروردگار عالم نے جنت کی شراب کا ذکر کر کے ان چاروں نقصانوں کی نفی کر دی کہ وہ شراب ان نقصانات سے پاک ہے۔ پھر قسم قسم کے میوے اور طرح طرح کے پرندوں کے گوشت انہیں ملیں گے جس میوے کو جی چاہے اور جس طرح کے گوشت کی طرف دل کی رغبت ہو موجود ہو…
مکمل تفسیر پڑھیں