يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ
yaṭūfu ʿalayhim wil'dānun mukhalladūna
ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رہیں گے آمدورفت کریں گے.
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ
yaṭūfu ʿalayhim wil'dānun mukhalladūna
ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رہیں گے آمدورفت کریں گے.
عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ
یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.
مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيْهَا مُتَقَـٰبِلِينَ
ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ
ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رہیں گے آمدورفت کریں گے.
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ
آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
مقربین کون ہیں اور اولین کون؟ ٭٭ ارشاد ہوتا ہے کہ مقربین خاص بہت سے پہلوں میں ہیں اور کچھ پچھلوں میں سے بھی ہیں، ان اوّلین و آخرین کی تفسیر میں کئی قول ہیں، مثلاً اگلی امتوں میں سے اور اس امت میں سے، امام ابن جریر رحمہ اللہ اسی قول کو پسند کرتے ہیں اور اس حدیث کو بھی اس قول کی پختگی میں پیش کرتے ہیں کہ نبی علیہ السلام نے فرمایا: ”ہم پچھلے ہیں اور قیامت کے دن پہلے ہیں“، اور اس قول کی تائید ابن ابی حاتم کی اس روایت سے بھی ہو سکتی ہے کہ جب یہ آیت…
مکمل تفسیر پڑھیں