سورۃ القارعہ ۱۰۱:۹

۱۰۱:۹

فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌ

رومن تلفظ

fa-ummuhu hāwiyatun

Maulana Muhammad Junagarhi

اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۰۱:۷

    وه تو دل پسند آرام کی زندگی میں ہوگا.

  2. ۱۰۱:۸

    اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے.

  3. ۱۰۱:۹

    اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے.

  4. ۱۰۱:۱۰

    تجھے کیا معلوم کہ وه کیا ہے.

  5. ۱۰۱:۱۱

    وه تند وتیز آگ (ہے).

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

اعمال کا ترازو ٭٭ «قارعہ» بھی قیامت کا ایک نام ہے جیسے «الْحَاقَّةِ»، «الطَّامَّةِ»، «الصَّاخَّةِ»، «الْغَاشِيَةِ» وغیرہ اس کی بڑائی اور ہولناکی کے بیان کے لیے سوال ہوتا ہے کہ وہ کیا چیز ہے؟ اس کا علم بغیر میرے بتائے کسی کو حاصل نہیں ہو سکتا، پھر خود بتاتا ہے کہ اس دن لوگ منتشر اور پراگندہ حیران و پریشان ادھر ادھر گھوم رہے ہوں گے، جس طرح پروانے ہوتے ہیں۔ اور جگہ فرمایا ہے «كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ» [54-القمر:7] ‏ گویا وہ ٹڈیاں ہیں پھیلی…

مکمل تفسیر پڑھیں