سورۃ القمر ۵۴:۴۷

۵۴:۴۷

إِنَّ ٱلْمُجْرِمِينَ فِى ضَلَـٰلٍ وَسُعُرٍ

رومن تلفظ

inna l-muj'rimīna fī ḍalālin wasuʿurin

Maulana Muhammad Junagarhi

بیشک گناه گار گمراہی میں اور عذاب میں ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۴:۴۵

    عنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی.

  2. ۵۴:۴۶

    بلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کے وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے.

  3. ۵۴:۴۷

    بیشک گناه گار گمراہی میں اور عذاب میں ہیں.

  4. ۵۴:۴۸

    جس دن وه اپنے منھ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اوران سے کہا جائے گا) دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو.

  5. ۵۴:۴۹

    بیشک ہم نے ہر چیز کو ایک (مقرره) اندازے پر پیدا کیا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

شکوک و شبہات کے مریض لوگ ٭٭ بدکار لوگ گمراہ ہو چکے ہیں راہ حق سے بھٹک چکے ہیں اور شکوک و اضطراب کے خیالات میں ہیں۔ یہ لوگ خواہ کفار ہوں، خواہ اور فرقوں کے بدعتی ہوں۔ ان کا یہ فعل انہیں اوندھے منہ جہنم کی طرف گھسیٹوائے گا اور جس طرح یہاں غافل ہیں وہاں اس وقت بھی بے خبر ہوں گے کہ نہ معلوم کس طرف لیے جاتے ہیں۔ اس وقت انہیں ڈانٹ ڈپٹ کے ساتھ کہا جائے گا کہ اب آتش دوزخ کے لگنے کا مزہ چکھو ہم نے ہر چیز کو طے شدہ منصوبہ سے پیدا کیا ہے۔ جیسے اور آیت میں…

مکمل تفسیر پڑھیں