سورۃ القمر ۵۴:۴۵

۵۴:۴۵

سَيُهْزَمُ ٱلْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ ٱلدُّبُرَ

رومن تلفظ

sayuh'zamu l-jamʿu wayuwallūna l-dubura

Maulana Muhammad Junagarhi

عنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۴:۴۳

    (اے قریشیو!) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں؟ یا تمہارے لیے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟

  2. ۵۴:۴۴

    یا یہ کہتے ہیں کہ ہم غلبہ پانے والی جماعت ہیں.

  3. ۵۴:۴۵

    عنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی.

  4. ۵۴:۴۶

    بلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کے وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے.

  5. ۵۴:۴۷

    بیشک گناه گار گمراہی میں اور عذاب میں ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

سچائی کے دلائل سے اعراض کرنے والی اقوام ٭٭ فرعون اور اس کی قوم کا قصہ بیان ہو رہا ہے کہ ان کے پاس اللہ کے رسول موسیٰ اور ہارون علیہما السلام بشارت اور ڈراوے لے کر آتے ہیں، بڑے بڑے معجزے اور زبردست نشانیاں اللہ کی طرف سے انہیں دی جاتی ہیں، جو ان کی نبوت کی حقانیت پر پوری پوری دلیل ہوتی ہیں۔ لیکن یہ فرعونی ان سب کو جھٹلاتے ہیں جس کی بدبختی میں ان پر عذاب الٰہی نازل ہوتے ہیں اور انہیں بالکل ہی سوکھے تنکوں کی طرح اڑا دیا جاتا ہے۔ صفحہ نمبر9038 پھر…

مکمل تفسیر پڑھیں