سورۃ المزمل ۷۳:۵

۷۳:۵

إِنَّا سَنُلْقِى عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا

رومن تلفظ

innā sanul'qī ʿalayka qawlan thaqīlan

Maulana Muhammad Junagarhi

یقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۳:۳

    آدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم کرلے.

  2. ۷۳:۴

    یا اس پر بڑھا دے اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کر.

  3. ۷۳:۵

    یقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے.

  4. ۷۳:۶

    بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لیے انتہائی مناسب ہے اور بات کو بہت درست کر دینے واﻻ ہے.

  5. ۷۳:۷

    یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ المزمل: بزار میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ قریش دارالندوہ میں جمع ہو کر آپس میں کہنے لگے کہ آؤ مل کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ایسا نام تجویز کریں کہ سب کی زبان سے وہی نکلے تاکہ باہر کے لوگ ایک ہی آواز سن کر جانیں، تو بعض نے کہا ان کا نام کاہن رکھو اس پر اوروں نے کہا درحقیقت وہ کاہن تو نہیں، کہا اچھا پھر ان کا نام مجنون رکھو اس پر بھی اوروں نے کہا کہ وہ مجنون بھی نہیں، پھر بعض نے کہا ساحر نام رکھو اس پر اور لوگوں نے…

مکمل تفسیر پڑھیں