۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۲۴

سورۃ النور کا تعارف

النور قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۲۴ ہے۔ یہ مدنی سورت ہے اور اس کی ۶۴ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۳۵۰ سے صفحہ ۳۵۹ تک، پارہ ۱۸ میں ہے۔

سورةالنور۲۴

ایک نظر میں

نزول
مدنیمدنية
آیات
۶۴
الفاظ
۱,۳۱۶
پارہ
۱۸۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۳۵۰–۳۵۹۶۰۴ میں سے
تلاوت
۲۹:۴۷منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۳۵۰ سے صفحہ ۳۵۹ تک، پارہ ۱۸ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

مسئلہ رجم ٭٭

اس بیان سے کہ ” ہم نے اس سورت کو نازل فرمایا ہے “، اس سورت کی بزرگی اور ضرورت کو ظاہر کرتا ہے، لیکن اس سے یہ مقصود نہیں کہ اور سورتیں ضروری اور بزرگی والی نہیں۔

«فَرَضْنٰھَا» کے معنی مجاہد و قتادہ رحمہ اللہ علیہم نے یہ بیان کئے ہیں کہ ”حلال و حرام، امر و نہی اور حدود وغیرہ کا اس میں بیان ہے۔‏“

امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ”اسے ہم نے تم پر اور تمہارے بعد والوں پر مقرر کر دیا ہے۔ اس میں صاف صاف، کھلے کھلے، روشن احکام بیان فرمائے ہیں تاکہ تم نصیحت و عبرت حاصل کرو، احکام الٰہی کو یاد رکھو اور پھر ان پر عمل کرو۔‏“

پھر زناکاری کی شرعی سزا فرمائی، زنا کار یا تو کنوارا ہوگا یا شادی شدہ ہوگا یعنی وہ جو حریت بلوغت اور عقل کی حالت میں نکاح شرعی کے ساتھ کسی عورت سے ملا ہو۔ اور جمہور علماء کے نزدیک اسے ایک سال کی جلا وطنی بھی دی جائے گی۔ ہاں امام ابوحنیفہ کا قول ہے کہ یہ جلا وطنی امام کی رائے پر ہے اگر وہ چاہے دے چاہے نہ دے۔ جمہور کی دلیل تو بخاری مسلم کی وہ حدیث ہے جس میں ہے کہ دو اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، ایک نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرا بیٹا اس کے ہاں ملازم تھا وہ اس کی بیوی سے زنا کربیٹھا، میں نے اس کے فدیے میں ایک سو بکریاں اور ایک لونڈی دی۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۷۸ الفاظ
۲۴:۳۱
سب سے مختصر آیت
۷ الفاظاور ۲ مزید
۲۴:۱۸

آغاز

۲۴:۱

سُورَةٌ أَنزَلْنَـٰهَا وَفَرَضْنَـٰهَا وَأَنزَلْنَا فِيهَآ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

یہ ہے وه سورت جو ہم نے نازل فرمائی ہے اور مقرر کردی ہے اور جس میں ہم نے کھلی آیتیں (احکام) اتارے ہیں تاکہ تم یاد رکھو.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۲۴:۶۴

أَلَآ إِنَّ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ قَدْ يَعْلَمُ مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ وَيَوْمَ يُرْجَعُونَ إِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا ۗ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۢ

آگاه ہو جاؤ کہ آسمان وزمین میں جو کچھ ہے سب اللہ تعالیٰ ہی کا ہے۔ جس روش پر تم ہو وه اسے بخوبی جانتا ہے، اور جس دن یہ سب اس کی طرف لوٹائے جائیں گے اس دن ان کو ان کے کئے سے وه خبردار کر دے گا۔ اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے واﻻ ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi