سورۃ اللیل ۹۲:۱۱

۹۲:۱۱

وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ

رومن تلفظ

wamā yugh'nī ʿanhu māluhu idhā taraddā

Maulana Muhammad Junagarhi

اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۹۲:۹

    اور نیک بات کی تکذیب کی.

  2. ۹۲:۱۰

    تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے.

  3. ۹۲:۱۱

    اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا.

  4. ۹۲:۱۲

    بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے.

  5. ۹۲:۱۳

    اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ اللیل: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے یہ فرمانا پہلے بیان ہو چکا ہے کہ تو نے «سبح اسم»، «والشمس» اور «والليل» سے امامت کیوں نہ کرائی؟ [سنن نسائی:999،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏ نیکی کے لیے قصد ضروری ہے ٭٭ مسند احمد میں ہے علقمہ رحمہ اللہ شام میں آئے اور دمشق کی مسجد میں جا کر دو رکعت نماز ادا کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ الٰہی مجھے نیک ساتھی عطا فرما پھر چلے تو سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی…

مکمل تفسیر پڑھیں