۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۷

سورۃ الاسراء کا تعارف

الاسراء قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۷ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۱۱۱ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۲۸۲ سے صفحہ ۲۹۳ تک، پارہ ۱۵ میں ہے۔

سورةالإسراء۱۷

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۱۱۱
الفاظ
۱,۵۵۶
پارہ
۱۵۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۲۸۲–۲۹۳۶۰۴ میں سے
تلاوت
۳۱:۱۶منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۲۸۲ سے صفحہ ۲۹۳ تک، پارہ ۱۵ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

سورہ الإسراء کی فضیلت:

صحیح بخاری شریف میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ «سورہ الإسراء»، «سورہ کہف» اور «سورہ مریم» سب سے پہلے، سب سے بہتر اور بڑی فضیلت والی ہیں۔ [صحیح بخاری:4708] ‏

مسند احمد میں ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نفلی روزے کبھی اس طرح پے درپے لگاتار رکھتے چلے جاتے کہ ہم اپنے دل میں کہتے شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پورا مہینہ روزوں میں ہی گزار دینگے اور کبھی کبھی بالکل ہی نہ رکھتے یہاں تک کہ ہم سمجھ لیتے کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے روزے رکھیں گے ہی نہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ ہر رات سورہ الإسراءاور سورہ زمر پڑھا کرتے تھے۔ [مسند احمد:68/6:صحیح] ‏

سرگزشت معراج کا تسلسل ٭٭

اللہ تعالیٰ اپنی ذات کی عزت و عظمت اور اپنی پاکیزگی و قدرت بیان فرماتا ہے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اس جیسی قدرت کسی میں نہیں۔ وہی عبادت کے لائق اور صرف وہی ساری مخلوق کی پرورش کرنے والا ہے۔ وہ اپنے بندے یعنی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ہی رات کے ایک حصے میں مکہ مکرمہ کی مسجد سے بیت المقدس کی مسجد تک لے گیا۔ جو ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کے زمانے سے انبیاء کرام علیہم السلام کا مرکز رہا۔ اسی لیے تمام انبیاء علیہم السلام وہیں آپ کے پاس جمع کئے گئے اور آپ نے وہیں ان سب کی امامت کی۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۲۷ الفاظ
۱۷:۹۷
سب سے مختصر آیت
۵ الفاظاور ۱ مزید
۱۷:۵۰

آغاز

۱۷:۱

سُبْحَـٰنَ ٱلَّذِىٓ أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِۦ لَيْلًا مِّنَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ إِلَى ٱلْمَسْجِدِ ٱلْأَقْصَا ٱلَّذِى بَـٰرَكْنَا حَوْلَهُۥ لِنُرِيَهُۥ مِنْ ءَايَـٰتِنَآ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْبَصِيرُ

پاک ہے وه اللہ تعالیٰ جو اپنے بندے کو رات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گیا جس کے آس پاس ہم نے برکت دے رکھی ہے، اس لئے کہ ہم اسے اپنی قدرت کے بعض نمونے دکھائیں، یقیناً اللہ تعالیٰ ہی خوب سننے دیکھنے واﻻ ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۱۷:۱۱۱

وَقُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ شَرِيكٌ فِى ٱلْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ وَلِىٌّ مِّنَ ٱلذُّلِّ ۖ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًۢا

اور یہ کہہ دیجیئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو نہ اوﻻد رکھتا ہے نہ اپنی بادشاہت میں کسی کو شریک وساجھی رکھتا ہے اور نہ وه کمزور ہے کہ اسے کسی حمایتی کی ضرورت ہو اور تو اس کی پوری پوری بڑائی بیان کرتا ره.

Maulana Muhammad Junagarhi