سورۃ الاسراء ۱۷:۵۰

۱۷:۵۰

۞ قُلْ كُونُوا حِجَارَةً أَوْ حَدِيدًا

رومن تلفظ

qul kūnū ḥijāratan aw ḥadīdan

Maulana Muhammad Junagarhi

جواب دیجیئے کہ تم پتھر بن جاؤ یا لوہا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۷:۴۸

    دیکھیں تو سہی، آپ کے لئے کیا کیا مثالیں بیان کرتے ہیں، پس وه بہک رہے ہیں۔ اب تو راه پانا ان کے بس میں نہیں رہا.

  2. ۱۷:۴۹

    انہوں نے کہا کیا جب ہم ہڈیاں اور (مٹی ہو کر) ریزه ریزه ہوجائیں گے تو کیا ہم ازسرنو پیدا کر کے پھر دوباره اٹھا کر کھڑے کر دیئے جائیں گے.

  3. ۱۷:۵۰

    جواب دیجیئے کہ تم پتھر بن جاؤ یا لوہا.

  4. ۱۷:۵۱

    یا کوئی اور ایسی خلقت جو تمہارے دلوں میں بہت ہی سخت معلوم ہو، پھر وه پوچھیں کہ کون ہے جو دوباره ہماری زندگی لوٹائے؟ آپ جواب دے دیں کہ وہی اللہ جس نے تمہیں اول بار پیدا کیا، اس پر وه اپنے سر ہلا ہلا کر آپ سے دریافت کریں گے کہ اچھا یہ ہے کب؟ تو آپ جواب دے دیں کہ کیا عجب کہ وه (ساعت) قریب ہی آن لگی ہو.

  5. ۱۷:۵۲

    جس دن وه تمہیں بلائے گا تم اس کی تعریف کرتے ہوئے تعمیل ارشاد کرو گے اور گمان کرو گے کہ تمہارا رہنا بہت ہی تھوڑا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

سب دوبارہ پیدا ہوں گے ٭٭ کافر جو قیامت کے قائل نہ تھے اور مرنے کے بعد کے جینے کو محال جانتے تھے وہ بطور انکار پوچھا کرتے تھے کہ کیا ہم جب ہڈی اور مٹی ہو جائیں گے، غبار بن جائیں گے، کچھ نہ رہیں گے بالکل مٹ جائیں گے۔ پھر بھی نئی پیدائش سے پیدا ہوں گے؟ سورۃ النازعات میں ان منکروں کا قول بیان ہوا ہے کہ «يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ * أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً * قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ»…

مکمل تفسیر پڑھیں