۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۶

سورۃ النحل کا تعارف

النحل قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۶ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۱۲۸ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۲۶۷ سے صفحہ ۲۸۱ تک، پارہ ۱۴ میں ہے۔

سورةالنحل۱۶

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۱۲۸
الفاظ
۱,۸۴۴
پارہ
۱۴۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۲۶۷–۲۸۱۶۰۴ میں سے
تلاوت
۳۳:۳۲منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۲۶۷ سے صفحہ ۲۸۱ تک، پارہ ۱۴ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

عذاب کا شوق جلد پورا ہو گا ٭٭

اللہ تعالیٰ قیامت کی نزدیکی کی خبر دے رہا ہے اور گویا کہ وہ قائم ہو چکی۔ اس لیے ماضی کے لفظ سے بیان فرماتا ہے جیسے فرمان ہے «اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ مُّعْرِضُونَ» [21-الأنبياء:1] ‏ ” لوگوں کا حساب قریب آ چکا پھر بھی وہ غفلت کے ساتھ منہ موڑے ہوئے ہیں “۔

اور آیت میں ہے «اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ» [54-القمر:1] ‏ ” قیامت آ چکی، چاند پھٹ گیا “۔ پھر فرمایا ” اس قریب والی چیز کے اور قریب ہونے کی تمنائیں نہ کرو “۔ «ہ» کی ضمیر کا مرجع یا تو لفظ اللہ ہے یعنی اللہ سے جلدی نہ چاہو یا عذاب ہیں یعنی عذابوں کی جلدی نہ مچاؤ۔ دونوں معنی ایک دوسرے کے لازم ملزوم ہیں۔

جیسے اور آیت میں ہے «وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَوْلَا أَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَاءَهُمُ الْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَافِرِينَ» [29-العنکبوت:54-53] ‏ ” یہ لوگ عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں مگر ہماری طرف سے اس کا وقت مقرر نہ ہوتا تو بیشک ان پر عذاب آ جاتے لیکن عذاب ان پر آئے گا ضرور اور وہ بھی ناگہاں ان کی غفلت میں۔ یہ عذابوں کی جلدی کرتے ہیں اور جہنم ان سب کافروں کو گھیرے ہوئے ہے “۔

ضحاک رحمتہ اللہ علیہ نے اس آیت کا ایک عجیب مطلب بیان کیا ہے یعنی وہ کہتے ہیں کہ مراد ہے…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۳۲ الفاظاور ۱ مزید
۱۶:۳۵
سب سے مختصر آیت
۴ الفاظ
۱۶:۱۶

آغاز

۱۶:۱

أَتَىٰٓ أَمْرُ ٱللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ ۚ سُبْحَـٰنَهُۥ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

اللہ تعالیٰ کا حکم آپہنچا، اب اس کی جلدی نہ مچاؤ۔ تمام پاکی اس کے لیے ہے وه برتر ہے ان سب سے جنہیں یہ اللہ کے نزدیک شریک بتلاتے ہیں.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۱۶:۱۲۸

إِنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوا وَّٱلَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ

یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں اور نیک کاروں کے ساتھ ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi