سورۃ الحجر ۱۵:۸۷

۱۵:۸۷

وَلَقَدْ ءَاتَيْنَـٰكَ سَبْعًا مِّنَ ٱلْمَثَانِى وَٱلْقُرْءَانَ ٱلْعَظِيمَ

رومن تلفظ

walaqad ātaynāka sabʿan mina l-mathānī wal-qur'āna l-ʿaẓīma

Maulana Muhammad Junagarhi

یقیناً ہم نے آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں. کہ دہرائی جاتی ہیں اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۵:۸۵

    ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو حق کے ساتھ ہی پیدا فرمایا ہے، اور قیامت ضرور ضرور آنے والی ہے۔ پس تو حسن وخوبی (اور اچھائی) سے درگزر کر لے.

  2. ۱۵:۸۶

    یقیناً تیرا پروردگار ہی پیدا کرنے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے.

  3. ۱۵:۸۷

    یقیناً ہم نے آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں. کہ دہرائی جاتی ہیں اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے.

  4. ۱۵:۸۸

    آپ ہر گز اپنی نظریں اس چیز کی طرف نہ دوڑائیں، جس سے ہم نے ان میں سے کئی قسم کے لوگوں کو بہره مند کر رکھا ہے، نہ ان پر آپ افسوس کریں اور مومنوں کے لیے اپنے بازو جھکائے رہیں.

  5. ۱۵:۸۹

    اور کہہ دیجئے کہ میں تو کھلم کھلا ڈرانے واﻻ ہوں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

قرآن عظیم سبع مثانی اور ایک لازوال دولت ٭٭ ” اے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے جب قرآن عظیم جیسی لازوال دولت تجھے عنایت فرما رکھی ہے تو تجھے نہ چاہیئے کہ کافروں کے دنیوی مال و متاع اور ٹھاٹھ باٹھ للچائی ہوئی نظروں سے دیکھے۔ یہ تو سب فانی ہے اور صرف ان کی آزمائش کے لیے چند روزہ انہیں عطا ہوا ہے۔ ساتھ ہی تجھے ان کے ایمان نہ لانے پر صدمے اور افسوس کی بھی چنداں ضرورت نہیں “۔ «وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ»…

مکمل تفسیر پڑھیں