سورۃ الحجر ۱۵:۸۶

۱۵:۸۶

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلْخَلَّـٰقُ ٱلْعَلِيمُ

رومن تلفظ

inna rabbaka huwa l-khalāqu l-ʿalīmu

Maulana Muhammad Junagarhi

یقیناً تیرا پروردگار ہی پیدا کرنے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۵:۸۴

    پس ان کی کسی تدبیروعمل نے انہیں کوئی فائده نہ دیا.

  2. ۱۵:۸۵

    ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو حق کے ساتھ ہی پیدا فرمایا ہے، اور قیامت ضرور ضرور آنے والی ہے۔ پس تو حسن وخوبی (اور اچھائی) سے درگزر کر لے.

  3. ۱۵:۸۶

    یقیناً تیرا پروردگار ہی پیدا کرنے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے.

  4. ۱۵:۸۷

    یقیناً ہم نے آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں. کہ دہرائی جاتی ہیں اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے.

  5. ۱۵:۸۸

    آپ ہر گز اپنی نظریں اس چیز کی طرف نہ دوڑائیں، جس سے ہم نے ان میں سے کئی قسم کے لوگوں کو بہره مند کر رکھا ہے، نہ ان پر آپ افسوس کریں اور مومنوں کے لیے اپنے بازو جھکائے رہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلیاں ٭٭ اللہ نے تمام مخلوق عدل کے ساتھ بنائی ہے، قیامت آنے والی ہے، «لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاءُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى» [53-النجم:31] ‏ ” بروں کو برے بدلے نیکوں کو نیک بدلے ملنے والے ہیں “۔ «وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا بَاطِلًا ذَلِكَ ظَنُّ الَّذِينَ كَفَرُوا فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ كَفَرُوا مِنَ النَّارِ» [38-ص:27] ‏ ” مخلوق باطل سے پیدا نہیں کی…

مکمل تفسیر پڑھیں