سورۃ الحجر ۱۵:۴۳

۱۵:۴۳

وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ

رومن تلفظ

wa-inna jahannama lamawʿiduhum ajmaʿīna

Maulana Muhammad Junagarhi

یقیناً ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۵:۴۱

    ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے.

  2. ۱۵:۴۲

    میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں، لیکن ہاں جو گمراه لوگ تیری پیروی کریں.

  3. ۱۵:۴۳

    یقیناً ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے.

  4. ۱۵:۴۴

    جس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان کا ایک حصہ بٹا ہوا ہے.

  5. ۱۵:۴۵

    پرہیزگار جنتی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب پھر ارشاد ہوا کہ ” جہنم کے کئی ایک دروازے ہیں ہر دروازے سے جانے والا ابلیسی گروہ مقرر ہے۔ اپنے اپنے اعمال کے مطابق ان کے لیے دروازے تقسیم شدہ ہیں “۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک خطبے میں فرمایا ”جہنم کے دروازے اس طرح ہیں یعنی ایک پر ایک۔ اور وہ سات ہیں ایک کے بعد ایک کر کے ساتوں دروازے پر ہو جائیں گے۔‏“ عکرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں سات طبقے ہیں۔ ابن جریر رحمہ اللہ سات دروازوں کے یہ نام بتلاتے ہیں۔ جہنم۔ نطی۔ حطمہ۔ سعیر۔ سقر۔ حجیم۔…

مکمل تفسیر پڑھیں