سورۃ الحجر ۱۵:۴۱

۱۵:۴۱

قَالَ هَـٰذَا صِرَٰطٌ عَلَىَّ مُسْتَقِيمٌ

رومن تلفظ

qāla hādhā ṣirāṭun ʿalayya mus'taqīmun

Maulana Muhammad Junagarhi

ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۵:۳۹

    (شیطان نے) کہا کہ اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراه کیا ہے مجھے بھی قسم ہے کہ میں بھی زمین میں ان کے لئے معاصی کو مزین کروں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا بھی.

  2. ۱۵:۴۰

    سوائے تیرے ان بندوں کے جو منتخب کر لیے گئے ہیں.

  3. ۱۵:۴۱

    ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے.

  4. ۱۵:۴۲

    میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں، لیکن ہاں جو گمراه لوگ تیری پیروی کریں.

  5. ۱۵:۴۳

    یقیناً ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ابلیس کے سیاہ کارنامے ٭٭ ابلیس کی سرکشی بیان ہو رہی ہے کہ اس نے اللہ کے گمراہ کرنے کی قسم کھا کر کہا، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس نے کہا کہ چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا میں بھی اولاد آدم کے لیے زمین میں تیری نافرمانیوں کو خوب زینت دار کر کے دکھاؤں گا۔ اور انہیں رغبت دلا دلا کر نافرمانیوں میں مبتلا کروں گا، جہاں تک ہو سکے گا کوشش کروں گا کہ سب کو ہی بہکا دوں۔ لیکن ہاں تیرے خالص بندے میرے ہاتھ نہیں آ سکتے۔ ایک اور آیت میں بھی ہے کہ «أَرَأَيْتَكَ…

مکمل تفسیر پڑھیں