سورۃ الحاقہ ۶۹:۸

۶۹:۸

فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٍ

رومن تلفظ

fahal tarā lahum min bāqiyatin

Maulana Muhammad Junagarhi

کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آرہا ہے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۹:۶

    اور عاد بیحد تیز وتند ہوا سے غارت کردیئے گئے.

  2. ۶۹:۷

    جسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن تک (اللہ نے) مسلط رکھا پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں.

  3. ۶۹:۸

    کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آرہا ہے؟

  4. ۶۹:۹

    فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی، انہوں نے بھی خطائیں کیں.

  5. ۶۹:۱۰

    اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالﺂخر) اللہ نے انہیں (بھی) زبردست گرفت میں لے لیا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب یہ آندھیاں جو خیر و برکت سے خالی تھیں اور فرشتوں کے ہاتھوں سے نکلتی تھیں برابر پے درپے لگاتار سات راتیں اور آٹھ دن تک چلتی رہیں، ان دنوں میں ان کے لیے سوائے نحوست و بربادی کے اور کوئی بھلائی نہ تھی اور جیسے اور جگہ ہے «فَاَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيْحًا صَرْصَرًا فِيْٓ اَيَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِيْقَهُمْ عَذَابَ الْخِــزْيِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ۭ وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَخْزٰى وَهُمْ لَا يُنْصَرُوْنَ» [41-فصلت:16] ‏ ربیع رحمہ اللہ فرماتے…

مکمل تفسیر پڑھیں