سورۃ الذاریات ۵۱:۳

۵۱:۳

فَٱلْجَـٰرِيَـٰتِ يُسْرًا

رومن تلفظ

fal-jāriyāti yus'ran

Maulana Muhammad Junagarhi

پھر چلنے والیاں نرمی سے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۱:۱

    قسم ہے بکھیرنے والیوں کی اڑا کر.

  2. ۵۱:۲

    پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو.

  3. ۵۱:۳

    پھر چلنے والیاں نرمی سے.

  4. ۵۱:۴

    پھر کام کو تقسیم کرنے والیاں.

  5. ۵۱:۵

    یقین مانو کہ تم سے جو وعدے کیے جاتے ہیں (سب) سچے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب خلیفۃ المسلمین سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کوفے کے منبر پر چڑھ کر ایک مرتبہ فرمانے لگے کہ ”قرآن کریم کی جس آیت کی بابت اور جس سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بابت تم کوئی سوال کرنا چاہتے ہو کر لو“، اس پر ابن الکواء نے کھڑے ہو کر پوچھا کہ «الذَّارِيَاتِ» سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”ہوا“، پوچھا: «الْحَامِلَات» سے؟ فرمایا: ”ابر“، کہا: «الْجَارِيَات» سے؟ فرمایا: ”کشتیاں“، کہا: «الْمُقَسِّمَات» سے؟ فرمایا: ”فرشتے۔‏“ [تفسیر ابن جریر الطبری:442/11] ‏ اس…

مکمل تفسیر پڑھیں