سورۃ الضحیٰ ۹۳:۹

۹۳:۹

فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ

رومن تلفظ

fa-ammā l-yatīma falā taqhar

Maulana Muhammad Junagarhi

پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۹۳:۷

    اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.

  2. ۹۳:۸

    اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟

  3. ۹۳:۹

    پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.

  4. ۹۳:۱۰

    اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.

  5. ۹۳:۱۱

    اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب ابن ابی شیبہ میں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم وہ لوگ ہیں جن کے لیے اللہ تعالیٰ نے آخرت دنیا پر پسند کر لی ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ» کی تلاوت فرمائی ۔ [ابن ابی شیبہ377/7:ضعیف] ‏ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یتیمی کی حالت میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ کا بچاؤ کیا۔ اور آپ کی حفاظت کی اور پرورش کی اور مقام و مرتبہ عنایت فرمایا۔ آپ کے والد کا انتقال تو آپ کی پیدائش سے پہلے ہی ہو چکا…

مکمل تفسیر پڑھیں