آغاز
۸۱:۱إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا.
۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۸۱
التکویر قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۸۱ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۲۹ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۸۶ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔
Tafsir Ibn Kathir
اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز
تفسیر سورۃ التکویر:
مسند احمد میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو شخص قیامت کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہے۔ وہ «إذا الشمس كورت» اور «إذا السماء انفطرت» اور «وإذا السماء انشقت» پڑھ لے۔ [سنن ترمذي:3333،قال الشيخ الألباني:صحیح]
یعنی سورج بے نور ہو گا ٭٭
یعنی سورج بے نور ہو گا، جاتا رہے گا، اوندھا کر کے لپیٹ کر زمین پر پھینک دیا جائے گا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں ”سورج، چاند اور ستاروں کو لپیٹ کر بے نور کر کے سمندروں میں ڈال دیا جائے گا اور پھر مغربی ہوائیں چلیں گی اور آگ لگ جائے گی۔“
ایک مرفوع حدیث میں ہے کہ اس کو تہہ کر کے جہنم میں ڈال دیا جائے گا ۔ [تفسیر ابن ابی حاتم:ضعیف]
اور ایک حدیث میں سورج چاند کا ذکر بھی ہے لیکن وہ ضعیف ہے۔ [مسند ابو یعلی:4116:ضعیف]
صحیح بخاری میں یہ حدیث الفاظ کی تبدیلی سے مروی ہے، اس میں ہے کہ سورج اور چاند قیامت کے دن لپیٹ لیے جائیں گے ۔ [صحیح بخاری:3200] امام بخاری رحمہ اللہ اسے «كِتَابِ بِدْءِ الْخَلْقِ» میں لائے ہیں لیکن یہاں لانا زیادہ مناسب تھا یا مطابق عادت وہاں اور یہاں دونوں جگہ لاتے جیسے امام صاحب کی عادت ہے۔
10328
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جب یہ حدیث بیان کی کہ قیامت کے دن یہ ہو گا، تو حسن رحمہ اللہ کہنے لگے ان کا کیا گناہ ہے؟
إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا.
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے.