۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۸۰

سورۃ عبس کا تعارف

عبس قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۸۰ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۴۲ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۸۵ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةعبس۸۰

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۴۲
الفاظ
۱۳۳
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۵۸۵۶۰۴ میں سے
تلاوت
۳:۲۶منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۸۵ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تبلیغ دین میں فقیر و غنی سب برابر ٭٭

بہت سے مفسرین سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ قریش کے سرداروں کو اسلامی تعلیم سمجھا رہے تھے اور مشغولیت کے ساتھ ان کی طرف متوجہ تھے دل میں خیال تھا کہ کیا عجب اللہ انہیں اسلام نصیب کر دے ناگہاں سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، پرانے مسلمان تھے عموماً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے رہتے تھے اور دنیا اسلام کی تعلیم سیکھتے رہتے تھے اور مسائل دریافت کیا کرتے تھے، آج بھی حسب عادت آتے ہی سوالات شروع کئے اور آگے بڑھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ اس وقت ایک اہم امر دینی میں پوری طرح مشغول تھے ان کی طرف توجہ نہ فرمائی بلکہ ذرا گراں خاطر گزرا اور پیشانی پر بل پڑ گئے اس پر یہ آیات نازل ہوئیں کہ ” آپ کی بلند شان اور اعلیٰ اخلاق کے لائق یہ بات نہ تھی کہ اس نابینا سے جو ہمارے خوف سے دوڑتا بھاگتا آپ کی خدمت میں علم دین سیکھنے کے لیے آئے اور آپ اس سے منہ پھیر لیں اور ان کی طرف متوجہ ہوں جو سرکش ہیں، اور مغرور و متکبر ہیں، بہت ممکن ہے کہ یہی پاک ہو جائے اور اللہ کی باتیں سن کر برائیوں سے بچ جائے اور احکام کی تعمیل میں تیار ہو جائے، یہ کیا ہے کہ آپ ان بے پرواہ لوگوں کی جانب تمام تر توجہ فرما لیں؟

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۶ الفاظ
۸۰:۳۷
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۱۲ مزید
۸۰:۱

آغاز

۸۰:۱

عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ

وه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۸۰:۴۲

أُولَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ

وه یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے.

Maulana Muhammad Junagarhi