سورۃ یس ۳۶:۲۴

۳۶:۲۴

إِنِّىٓ إِذًا لَّفِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ

رومن تلفظ

innī idhan lafī ḍalālin mubīnin

Maulana Muhammad Junagarhi

پھر تو میں یقیناً کھلی گمراہی میں ہوں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۶:۲۲

    اور مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے.

  2. ۳۶:۲۳

    کیا میں اسے چھوڑ کر ایسوں کو معبود بناؤں کہ اگر (اللہ) رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی نفع نہ پہنچا سکے اور نہ وه مجھے بچا سکیں.

  3. ۳۶:۲۴

    پھر تو میں یقیناً کھلی گمراہی میں ہوں.

  4. ۳۶:۲۵

    میری سنو! میں تو (سچے دل سے) تم سب کے رب پر ایمان ﻻ چکا.

  5. ۳۶:۲۶

    (اس سے) کہا گیا کہ جنت میں چلا جا، کہنے لگا کاش! میری قوم کو بھی علم ہو جاتا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

راہ حق کا شہید ٭٭ وہ نیک بخت شخص جو اللہ کے رسولوں کی تکذیب و تردید اور توہین ہوتی دیکھ کر دوڑا ہوا آیا تھا اور جس نے اپنی قوم کو نبیوں کی تابعداری کی رغبت دلائی تھی وہ اب اپنے عمل اور عقیدے کو ان کے سامنے پیش کر رہا ہے اور انہیں حقیقت سے آگاہ کر کے ایمان کی دعوت دے رہا ہے، تو کہتا ہے کہ میں تو صرف اپنے خالق مالک اللہ وحدہ لاشریک لہ کی ہی عبادت کرتا ہوں جبکہ صرف اسی نے مجھے پیدا کیا ہے تو میں اس کی عبادت کیوں نہ کروں؟ پھر یہ نہیں کہ اب ہم اس کی…

مکمل تفسیر پڑھیں