سورۃ طہ ۲۰:۴۹

۲۰:۴۹

قَالَ فَمَن رَّبُّكُمَا يَـٰمُوسَىٰ

رومن تلفظ

qāla faman rabbukumā yāmūsā

Maulana Muhammad Junagarhi

فرعون نے پوچھا کہ اے موسیٰ تم دونوں کا رب کون ہے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۰:۴۷

    تم اس کے پاس جا کر کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے پیغمبر ہیں تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے، ان کی سزائیں موقوف کر۔ ہم تو تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی اسی کے لئے ہے جو ہدایت کا پابند ہو جائے.

  2. ۲۰:۴۸

    ہماری طرف وحی کی گئی ہے کہ جو جھٹلائے اور روگردانی کرے اس کے لئے عذاب ہے.

  3. ۲۰:۴۹

    فرعون نے پوچھا کہ اے موسیٰ تم دونوں کا رب کون ہے؟

  4. ۲۰:۵۰

    جواب دیا کہ ہمارا رب وه ہے جس نے ہر ایک کو اس کی خاص صورت، شکل عنایت فرمائی پھر راه سجھا دی.

  5. ۲۰:۵۱

    اس نے کہا اچھا یہ تو بتاؤ اگلے زمانے والوں کا حال کیا ہونا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

مکالمات موسیٰ علیہ السلام اور فرعون ٭٭ چونکہ یہ ناہنجار یعنی فرعون مصر وجود باری تعالیٰ کا منکر تھا، پیغام الٰہی کلیم اللہ علیہ السلام کی زبانی سن کر وجود خالق کے انکار کے طور پر سوال کرنے لگا کہ تمہارا بھیجنے والا اور تمہارا رب کون ہے؟ میں تو اسے نہیں جانتا نہ اسے مانتا ہوں۔ بلکہ میری دانست میں تو تم سب کا رب میرے سوا اور کوئی نہیں۔ اللہ کے سچے رسول علیہ السلام نے جواب دیا کہ ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر شخص کو اس کا جوڑا عطا فرمایا ہے۔ انسان کو…

مکمل تفسیر پڑھیں