سورۃ طہ ۲۰:۴۳

۲۰:۴۳

ٱذْهَبَآ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ

رومن تلفظ

idh'habā ilā fir'ʿawna innahu ṭaghā

Maulana Muhammad Junagarhi

تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اس نے بڑی سرکشی کی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۰:۴۱

    اور میں نے تجھے خاص اپنی ذات کے لئے پسند فرما لیا.

  2. ۲۰:۴۲

    اب تو اپنے بھائی سمیت میری نشانیاں ہمراه لئے ہوئے جا، اور خبردار میرے ذکر میں سستی نہ کرنا.

  3. ۲۰:۴۳

    تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اس نے بڑی سرکشی کی ہے.

  4. ۲۰:۴۴

    اسے نرمی سے سمجھاؤ کہ شاید وه سمجھ لے یا ڈر جائے.

  5. ۲۰:۴۵

    دونوں نے کہا اے ہمارے رب! ہمیں خوف ہے کہ کہیں فرعون ہم پر کوئی زیادتی نہ کرے یا اپنی سرکشی میں بڑھ نہ جائے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

موسیٰ علیہ السلام فرار کے بعد ٭٭ موسیٰ علیہ السلام سے جناب باری عزوجل فرما رہا ہے کہ تم فرعون سے بھاگ کر مدین پہنچے، یہاں سسرال مل گئے اور شرط کے مطابق ان کی بکریاں برسوں تک چراتے رہے۔ پھر اللہ تعالیٰ کے اندازے اور اس کے مقررہ وقت پر تم اس کے پاس پہنچے۔ اس رب کی کوئی چاہت ناکام نہیں رہتی، کوئی فرمان نہیں ٹوٹتا، اس کے وعدے کے مطابق اس کے مقررہ وقت پر تمہارا اس کے پاس پہنچنا لازمی امر تھا۔ یہ بھی مطلب ہے کہ تم اپنی قدر و عزت کو پہنچے یعنی رسالت و…

مکمل تفسیر پڑھیں