سورۃ طہ ۲۰:۲۸

۲۰:۲۸

يَفْقَهُوا قَوْلِى

رومن تلفظ

yafqahū qawlī

Maulana Muhammad Junagarhi

تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۰:۲۶

    اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے.

  2. ۲۰:۲۷

    اور میری زبان کی گره بھی کھول دے.

  3. ۲۰:۲۸

    تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں.

  4. ۲۰:۲۹

    اور میرا وزیر میرے کنبے میں سے کر دے.

  5. ۲۰:۳۰

    یعنی میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

موسیٰ علیہ السلام کی دعائیں ٭٭ جب موسیٰ علیہ السلام کو اسے ہدایت کرنے کا حکم ہوا تو آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ میرا سینہ کھول دے اور میرے کام میں آسانی پیدا کر دے۔ اگر تو خود میرا مددگار نہ بنا تو یہ سخت بار میرے کمزور کندھے نہیں اٹھا سکتے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔ چونکہ آپ کے بچپن کے زمانے میں آپ کے سامنے کھجور اور انگارے رکھے گئے تھے، آپ نے انگارہ لے کر منہ میں رکھ لیا تھا، اس لیے زبان میں لکنت ہو گئی تھی، تو دعا کی کہ میرے زبان کی…

مکمل تفسیر پڑھیں