سورۃ طہ ۲۰:۲۴

۲۰:۲۴

ٱذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ

رومن تلفظ

idh'hab ilā fir'ʿawna innahu ṭaghā

Maulana Muhammad Junagarhi

اب تو فرعون کی طرف جا اس نے بڑی سرکشی مچا رکھی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۰:۲۲

    اور اپنا ہاتھ اپنی بغل میں ڈال لے تو وه سفید چمکتا ہوا ہو کر نکلے گا، لیکن بغیر کسی عیب (اور روگ) کے یہ دوسرا معجزه ہے.

  2. ۲۰:۲۳

    یہ اس لئے کہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھانا چاہتے ہیں.

  3. ۲۰:۲۴

    اب تو فرعون کی طرف جا اس نے بڑی سرکشی مچا رکھی ہے.

  4. ۲۰:۲۵

    موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لئے کھول دے.

  5. ۲۰:۲۶

    اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

فرعون کے سامنے کلمہ حق ٭٭ پھر حکم ہوا کہ فرعون نے ہماری بغاوت پر کمر کس لی ہے، اس کے پاس جا کر اسے سمجھاؤ۔ وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو قریب ہونے کا حکم دیا یہاں تک کہ آپ اس درخت کے تنے سے لگ کر کھڑے ہو گئے، دل ٹھہر گیا، خوف و خطر دور ہو گیا۔ دونوں ہاتھ اپنی لکڑی پر ٹکا کر سرجھکا کر گردن خم کر کے با ادب ارشاد الٰہی سننے لگے تو فرمایا گیا کہ ملک مصر کے بادشاہ فرعون کی طرف ہمارا پیغام لے کر جاؤ، یہیں سے تم بھاگ کر آئے…

مکمل تفسیر پڑھیں