سورۃ طہ ۲۰:۲

۲۰:۲

مَآ أَنزَلْنَا عَلَيْكَ ٱلْقُرْءَانَ لِتَشْقَىٰٓ

رومن تلفظ

mā anzalnā ʿalayka l-qur'āna litashqā

Maulana Muhammad Junagarhi

ہم نے یہ قرآن تجھ پر اس لئے نہیں اتارا کہ تو مشقت میں پڑ جائے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۰:۱

    طٰہٰ.

  2. ۲۰:۲

    ہم نے یہ قرآن تجھ پر اس لئے نہیں اتارا کہ تو مشقت میں پڑ جائے.

  3. ۲۰:۳

    بلکہ اس کی نصیحت کے لئے جو اللہ سے ڈرتا ہے.

  4. ۲۰:۴

    اس کا اتارنا اس کی طرف سے ہے جس نے زمین کو اور بلند آسمانوں کو پیدا کیا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ طہ: امام الائمہ محمد بن اسحاق بن خزیمہ رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب التوحید میں حدیث لائے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی پیدائش سے ایک ہزار سال پہلے سورۃ طہ اور سورۃ یاسین کی تلاوت فرمائی، جسے سن کر فرشتے کہنے لگے وہ امت بہت ہی خوش نصیب ہے جس پر یہ کلام نزل ہو گا۔ وہ زبانیں یقیناً مستحق مبارکباد ہیں جن سے کلام اللہ کے یہ الفاظ ادا ہوں گے۔ [بیهقی فی شعب الایمان:476/2:ضعیف و…

مکمل تفسیر پڑھیں