سورۃ طہ ۲۰:۱۹

۲۰:۱۹

قَالَ أَلْقِهَا يَـٰمُوسَىٰ

رومن تلفظ

qāla alqihā yāmūsā

Maulana Muhammad Junagarhi

فرمایا اے موسیٰ! اسے ہاتھ سے نیچے ڈال دے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۰:۱۷

    اے موسیٰ! تیرے اس دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟

  2. ۲۰:۱۸

    جواب دیا کہ یہ میری ﻻٹھی ہے، جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں اور جس سے میں اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑ لیا کرتا ہوں اور بھی اس میں مجھے بہت سے فائدے ہیں.

  3. ۲۰:۱۹

    فرمایا اے موسیٰ! اسے ہاتھ سے نیچے ڈال دے.

  4. ۲۰:۲۰

    ڈالتے ہی وه سانﭗ بن کر دوڑنے لگی

  5. ۲۰:۲۱

    فرمایا بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے، ہم اسے اسی پہلی سی صورت میں دوباره ﻻ دیں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

موسیٰ علیہ السلام کو معجزات ملے ٭٭ موسیٰ علیہ السلام کے ایک بہت بڑے اور صاف کھلے معجزے کا ذکر ہو رہا ہے جو بغیر اللہ کی قدرت کے ناممکن اور جو غیر نبی کے ہاتھ پر بھی ناممکن۔ طور پہاڑ پر دریافت ہو رہا ہے کہ تیرے دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟ یہ سوال اس لیے تھا کہ موسیٰ علیہ السلام کی گھبراہٹ دور ہو جائے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ سوال بطور تقریر کے ہے یعنی تیرے ہاتھ میں لکڑی ہی ہے، یہ جیسی کچھ ہے، تجھے معلوم ہے، اب یہ جو ہو جائے گی، وہ دیکھ لینا۔ اس سوال…

مکمل تفسیر پڑھیں