سورۃ طہ ۲۰:۱۰۷

۲۰:۱۰۷

لَّا تَرَىٰ فِيهَا عِوَجًا وَلَآ أَمْتًا

رومن تلفظ

lā tarā fīhā ʿiwajan walā amtan

Maulana Muhammad Junagarhi

جس میں تو نہ کہیں موڑ دیکھے گا نہ اونچ نیچ.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۰:۱۰۵

    وه آپ سے پہاڑوں کی نسبت سوال کرتے ہیں، تو آپ کہہ دیں کہ انہیں میرا رب ریزه ریزه کر کے اڑا دے گا.

  2. ۲۰:۱۰۶

    اور زمین کو بالکل ہموار صاف میدان کر کے چھوڑے گا.

  3. ۲۰:۱۰۷

    جس میں تو نہ کہیں موڑ دیکھے گا نہ اونچ نیچ.

  4. ۲۰:۱۰۸

    جس دن لوگ پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے جس میں کوئی کجی نہ ہوگی اور اللہ رحمنٰ کے سامنے تمام آوازیں پست ہو جائیں گی سوائے کھسر پھسر کے تجھے کچھ بھی سنائی نہ دے گا.

  5. ۲۰:۱۰۹

    اس دن سفارش کچھ کام نہیں آئے گی مگر جسے رحمنٰ حکم دے اور اس کی بات کو پسند فرمائے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

پہاڑوں کا کیا ہو گا؟ ٭٭ لوگوں نے پوچھا کہ قیامت کے دن یہ پہاڑ باقی رہیں گے یا نہیں؟ ان کا سوال نقل کر کے جواب دیا جاتا ہے کہ یہ ہٹ جائیں گے، چلتے پھرتے نظر آئیں گے اور آخر ریزہ ریزہ ہو جائیں گے۔ زمین صاف چٹیل ہموار میدان کی صورت میں ہو جائے گی۔ «قاع» کے معنی ہموار صاف میدان ہے۔ «صفصفا» اسی کی تاکید ہے اور «صفصف» کے معنی بغیر روئیدگی کی زمین کے بھی ہیں لیکن پہلے معنی زیادہ اچھے ہیں اور دوسرے مرادی اور لازمی ہیں۔ نہ اس میں کوئی وادی رہے گی نہ…

مکمل تفسیر پڑھیں