سورۃ ص ۳۸:۷۸

۳۸:۷۸

وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلدِّينِ

رومن تلفظ

wa-inna ʿalayka laʿnatī ilā yawmi l-dīni

Maulana Muhammad Junagarhi

اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت وپھٹکار ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۸:۷۶

    اس نے جواب دیا کہ میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے بنایا، اور اسے مٹی سے بنایا ہے.

  2. ۳۸:۷۷

    ارشاد ہوا کہ تو یہاں سے نکل جا تو مردود ہوا.

  3. ۳۸:۷۸

    اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت وپھٹکار ہے.

  4. ۳۸:۷۹

    کہنے لگا میرے رب مجھے لوگوں کے اٹھ کھڑے ہونے کے دن تک مہلت دے.

  5. ۳۸:۸۰

    (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا تو مہلت والوں میں سے ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تخلیق آدم اور ابلیس کی سرکشی ٭٭ یہ قصہ سورۃ البقرہ، سورۃ الاعراف، سورۃ الحجر، سورۃ الإسراء، سورۃ الکہف اور اس سورۃ ص میں بیان ہوا ہے۔ آدم کو پیدا کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو اپنا ارادہ بتایا کہ میں مٹی سے آدم کو پیدا کرنے والا ہوں۔ جب میں اسے پیدا کر چکوں تو تم سب اسے سجدہ کرنا تاکہ میری فرمانبرداری کے ساتھ ہی آدم کی شرافت و بزرگی کا بھی اظہار ہو جائے۔ پس کل کے کل فرشتوں نے تعمیل ارشاد کی۔ ہاں ابلیس اس سے رکا، یہ فرشتوں کی جنس میں سے…

مکمل تفسیر پڑھیں