سورۃ ص ۳۸:۶۷

۳۸:۶۷

قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِيمٌ

رومن تلفظ

qul huwa naba-on ʿaẓīmun

Maulana Muhammad Junagarhi

آپ کہہ دیجئے کہ یہ بہت بڑی خبر ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۸:۶۵

    کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف خبردار کرنے واﻻ ہوں اور بجز اللہ واحد غالب کے اور کوئی ﻻئق عبادت نہیں.

  2. ۳۸:۶۶

    جو پروردگار ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، وه زبردست اور بڑا بخشنے واﻻ ہے.

  3. ۳۸:۶۷

    آپ کہہ دیجئے کہ یہ بہت بڑی خبر ہے.

  4. ۳۸:۶۸

    جس سے تم بے پرواه ہو رہے ہو.

  5. ۳۸:۶۹

    مجھے ان بلند قدر فرشتوں کی (بات چیت کا) کوئی علم ہی نہیں جبکہ وه تکرار کر رہے تھے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

نبی علیہ السلام کا خواب ٭٭ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم فرماتا ہے کہ کافروں سے کہہ دو کہ میری نسبت تمہارے خیالات محض غلط ہیں میں تو تمہیں ڈر کی خبر پہچانے والا ہوں۔ اللہ وحدہ لا شریک لہ کے سوا اور کوئی قابل پرستش نہیں وہ اکیلا ہے وہ ہرچیز پر غالب ہے، ہرچیز اس کے ماتحت ہے۔ وہ زمین و آسمان اور ہرچیز کا مالک ہے اور سب تصرفات اسی کے قبضے میں ہیں۔ وہ عزتوں والا ہے اور باوجود اس عظمت و عزت کے بڑا بخشنے والا ہے۔ یہ بہت بڑی چیز ہے…

مکمل تفسیر پڑھیں