سورۃ ص ۳۸:۵۲

۳۸:۵۲

۞ وَعِندَهُمْ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ أَتْرَابٌ

رومن تلفظ

waʿindahum qāṣirātu l-ṭarfi atrābun

Maulana Muhammad Junagarhi

اور ان کے پاس نیچی نظروں والی ہم عمر حوریں ہوں گی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۸:۵۰

    (یعنی ہمیشگی والی) جنتیں جن کے دروازے ان کے لئے کھلے ہوئے ہیں.

  2. ۳۸:۵۱

    جن میں بافراغت تکیے لگائے بیٹھے ہوئے طرح طرح کے میوے اور قسم قسم کی شرابوں کی فرمائشیں کر رہے ہیں.

  3. ۳۸:۵۲

    اور ان کے پاس نیچی نظروں والی ہم عمر حوریں ہوں گی.

  4. ۳۸:۵۳

    یہ ہے جس کا وعده تم سے حساب کے دن کے لئے کیا جاتا تھا.

  5. ۳۸:۵۴

    بیشک روزیاں (خاص) ہمارا عطیہ ہیں جن کا کبھی خاتمہ ہی نہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

صالحین کے لئے اجر ٭٭ نیکوکار تقویٰ والوں کے لیے دار آخرت میں کتنا پاک بدلہ اور کیسی پیاری جگہ ہے؟ ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن کے دروازے ان کے لیے بند نہیں بلکہ کھلے ہوئے ہیں۔ کھلوانے کی بھی زحمت نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جنت میں ایک محل عدن ہے جس کے آس پاس برج ہیں جس کے پانچ ہزار دروازے ہیں اور ہر دروازے پر پانچ ہزار چادریں ہیں ان میں صرف نبی یا صدیق یا شہید یا عادل بادشاہ رہیں گے۔(‏ [المیزان:4602] ‏)‏ صفحہ نمبر7734 اور یہ…

مکمل تفسیر پڑھیں