سورۃ ص ۳۸:۴۰

۳۸:۴۰

وَإِنَّ لَهُۥ عِندَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَـَٔابٍ

رومن تلفظ

wa-inna lahu ʿindanā lazul'fā waḥus'na maābin

Maulana Muhammad Junagarhi

ان کے لئے ہمارے پاس بڑا تقرب ہے اور بہت اچھا ٹھکانا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۸:۳۸

    اور دوسرے جنات کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے.

  2. ۳۸:۳۹

    یہ ہے ہمارا عطیہ اب تو احسان کر یا روک رکھ، کچھ حساب نہیں.

  3. ۳۸:۴۰

    ان کے لئے ہمارے پاس بڑا تقرب ہے اور بہت اچھا ٹھکانا ہے.

  4. ۳۸:۴۱

    اور ہمارے بندے ایوب (علیہ السلام) کا (بھی) ذکر کر، جبکہ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے رنج اور دکھ پہنچایا ہے.

  5. ۳۸:۴۲

    اپنا پاؤں مارو، یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

سلیمان علیہ السلام کا تفصیلی تذکرہ ٭٭ ہم نے سلیمان علیہ السلام کا امتحان لیا اور ان کی کرسی پر ایک جسم ڈال دیا، یعنی شیطان پھر وہ اپنے تخت و تاج کی طرف لوٹ آئے اس شیطان کا نام صخر تھا یا آصف تھا یا صرو تھا یا حقیق تھا۔ یہ واقعہ اکثر مفسرین نے ذکر کیا ہے کسی نے تفصیل کے ساتھ، کسی نے اختصار کے ساتھ۔ حضرت قتادہ رحمہ اللہ اس واقعہ کو اس طرح بیان کرتے ہیں کہ سلیمان علیہ السلام کو بیت المقدس کی تعمیر کا اس طرح حکم ہوا کہ لوہے کی آواز بھی نہ سنی جائے۔…

مکمل تفسیر پڑھیں