سورۃ قریش ۱۰۶:۳

۱۰۶:۳

فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَـٰذَا ٱلْبَيْتِ

رومن تلفظ

falyaʿbudū rabba hādhā l-bayti

Maulana Muhammad Junagarhi

پس انہیں چاہئے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۰۶:۱

    قریش کے مانوس کرنے کے لئے.

  2. ۱۰۶:۲

    (یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے۔ (اس کے شکریہ میں).

  3. ۱۰۶:۳

    پس انہیں چاہئے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں.

  4. ۱۰۶:۴

    جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا اور ڈر (اور خوف) میں امن (وامان) دیا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

قریشیوں کے سات فضائل: اس کی فضیلت میں ایک غریب حدیث بیہقی کی کتاب خلافیات میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے قریشیوں کو سات فضیلتیں دی ہیں ایک تو یہ کہ میں ان میں سے ہوں، دوسرے یہ کہ نبوت ان میں ہے، تیسرے یہ کہ بیت اللہ کے پاسبان یہ ہیں، چوتھے یہ کہ چاہ زمزم کے ساقی یہ ہیں، پانچویں یہ کہ اللہ نے انہیں ہاتھی والوں پر غالب کیا، چھٹے یہ کہ دس سال تک انہوں نے اللہ کی عبادت کی جبکہ اور کوئی عبادت اللہ کی نہ کرتا تھا،…

مکمل تفسیر پڑھیں