سورۃ ق ۵۰:۴۰

۵۰:۴۰

وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَأَدْبَـٰرَ ٱلسُّجُودِ

رومن تلفظ

wamina al-layli fasabbiḥ'hu wa-adbāra l-sujūdi

Maulana Muhammad Junagarhi

اور رات کے وقت بھی تسبیح کریں اور نماز کے بعد بھی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۰:۳۸

    یقیناً ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کو (صرف) چھ دن میں پیدا کر دیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں.

  2. ۵۰:۳۹

    پس یہ جو کچھ کہتے ہیں آپ اس پر صبر کریں اور اپنے رب کی تسبیح تعریف کے ساتھ بیان کریں سورج نکلنے سے پہلے بھی اور سورج غروب ہونے سے پہلے بھی.

  3. ۵۰:۴۰

    اور رات کے وقت بھی تسبیح کریں اور نماز کے بعد بھی.

  4. ۵۰:۴۱

    اور سن رکھیں کہ جس دن ایک پکارنے واﻻ قریب ہی کی جگہ سے پکارے گا.

  5. ۵۰:۴۲

    جس روز اس تند وتیز چیﺦ کو یقین کے ساتھ سن لیں گے، یہ دن ہوگا نکلنے کا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

بےسود کوشش ٭٭ ارشاد ہوتا ہے کہ یہ کفار تو کیا چیز ہیں؟ ان سے بہت زیادہ قوت و طاقت اور اسباب تعداد کے لوگوں کو اسی جرم پر ہم تہ و بالا کر چکے ہیں جنہوں نے شہروں میں اپنی یادگاریں چھوڑی ہیں، زمین میں خوب فساد کیا، لمبے لمبے سفر کرتے تھے، ہمارے عذاب دیکھ کر بچنے کی جگہ تلاش کرنے لگے، مگر یہ کوشش بالکل بےسود تھی، اللہ کی قضاء و قدر اور اس کی پکڑ دھکڑ سے کون بچ سکتا تھا؟ پس تم بھی یاد رکھو کہ جس وقت میرا عذاب آ گیا، بغلیں جھانکتے رہ جاؤ گے اور بھوسی…

مکمل تفسیر پڑھیں