سورۃ نوح ۷۱:۸

۷۱:۸

ثُمَّ إِنِّى دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا

رومن تلفظ

thumma innī daʿawtuhum jihāran

Maulana Muhammad Junagarhi

پھر میں نے انہیں بﺂواز بلند بلایا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۱:۶

    مگر میرے بلانے سے یہ لوگ اور زیاده بھاگنے لگے.

  2. ۷۱:۷

    میں نے جب کبھی انہیں تیری بخشش کے لیے بلایا انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں اور اپنے کپڑوں کو اوڑھ لیا اور اڑ گئے اور بڑا تکبر کیا.

  3. ۷۱:۸

    پھر میں نے انہیں بﺂواز بلند بلایا.

  4. ۷۱:۹

    اور بیشک میں نےان سے علانیہ بھی کہا اور چپکے چپکے بھی.

  5. ۷۱:۱۰

    اور میں نے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناه بخشواؤ (اور معافی مانگو) وه یقیناً بڑا بخشنے واﻻ ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

نو سو سال صدا بصحرا کے بعد بھی ایک پیغمبرانہ کوشش ٭٭ یہاں بیان ہو رہا ہے کہ ساڑھے نو سو سال تک کی لمبی مدت میں کس کس طرح نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کو رشد و ہدایت کی طرف بلایا، قوم نے کس کس طرح اعراض کیا، کیسی کیسی تکلیفیں اللہ کے پیارے پیغمبر علیہ السلام کو پہنچائیں اور کس طرح اپنی ضد پر اڑ گئے، تو نوح علیہ السلام بطور شکایت کے جناب باری میں عرض کرتے ہیں کہ ”الٰہی میں نے تیرے حکم کی پوری طرح سرگرمی سے تعمیل کی، تیرے فرمان عالیشان کے مطابق نہ…

مکمل تفسیر پڑھیں