سورۃ مریم ۱۹:۸۹

۱۹:۸۹

لَّقَدْ جِئْتُمْ شَيْـًٔا إِدًّا

رومن تلفظ

laqad ji'tum shayan iddan

Maulana Muhammad Junagarhi

یقیناً تم بہت بری اور بھاری چیز ﻻئے ہو.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۹:۸۷

    کسی کو شفاعت کا اختیار نہ ہوگا سوائے ان کے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی قول قرار لے لیا ہے.

  2. ۱۹:۸۸

    ان کا قول تو یہ ہے کہ اللہ رحمٰن نے بھی اوﻻد اختیار کی ہے.

  3. ۱۹:۸۹

    یقیناً تم بہت بری اور بھاری چیز ﻻئے ہو.

  4. ۱۹:۹۰

    قریب ہے کہ اس قول کی وجہ سے آسمان پھٹ جائیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ریزے ریزے ہو جائیں.

  5. ۱۹:۹۱

    کہ وه رحمان کی اوﻻد ﺛابت کرنے بیٹھے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

عیسیٰ علیہ السلام کا تعارف ٭٭ اس مبارک سورت کے شروع میں اس بات کا ثبوت گزر چکا کہ عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بندے ہیں۔ انہیں اللہ تعالیٰ نے باپ کے بغیر اپنے حکم سے مریم صدیقہ کے بطن سے پیدا کیا ہے۔ اس لیے یہاں ان لوگوں کی نادانی بیان ہو رہی ہے جو آپ علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا قرار دیتے ہیں۔ جس سے ذات الٰہی پاک ہے۔ ان کے قول کو بیان فرمایا، پھر فرمایا یہ بڑی بھاری بات ہے۔ «اِدّاً» اور «اَدّاً» اور «اٰدّاً» تینوں لغت ہیں لیکن مشہور «اِدّاً» ہے۔ ان…

مکمل تفسیر پڑھیں