سورۃ مریم ۱۹:۳

۱۹:۳

إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥ نِدَآءً خَفِيًّا

رومن تلفظ

idh nādā rabbahu nidāan khafiyyan

Maulana Muhammad Junagarhi

جبکہ اس نے اپنے رب سے چپکے چپکے دعا کی تھی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۹:۱

    کہیعص.*

  2. ۱۹:۲

    یہ ہے تیرے پروردگار کی اس مہربانی کا ذکر جو اس نے اپنے بندے زکریا پر کی تھی.

  3. ۱۹:۳

    جبکہ اس نے اپنے رب سے چپکے چپکے دعا کی تھی.

  4. ۱۹:۴

    کہ اے میرے پروردگار! میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور سر بڑھاپے کی وجہ سے بھڑک اٹھا ہے، لیکن میں کبھی بھی تجھ سے دعا کر کے محروم نہیں رہا.

  5. ۱۹:۵

    مجھے اپنے مرنے کے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے، میری بیوی بھی بانجھ ہے پس تو مجھے اپنے پاس سے وارث عطا فرم.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ مریم: اسی سورت کے شروع کی آیتیں سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے شاہ حبشہ کے دربار میں بادشاہ کے درباریوں کے سامنے تلاوت فرمائی تھیں۔ [مسند احمد:461/1] ‏ (‏مسند احمد اور سیرت محمد بن اسحاق) دعا اور قبولیت ٭٭ اس سورۃ کے شروع میں جو پانچ حروف ہیں، انہیں حروف مقطعہ کہا جاتا ہے۔ ان کا تفصیلی بیان ہم سورۃ البقرہ کی تفسیر کے شروع میں کر چکے ہیں۔ اب اللہ کے بندے زکریا نبی علیہ السلام پر جو لطف الٰہی نازل ہوا، اس کا واقعہ بیان ہو رہا ہے۔…

مکمل تفسیر پڑھیں