سورۃ لقمان ۳۱:۲

۳۱:۲

تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْحَكِيمِ

رومن تلفظ

til'ka āyātu l-kitābi l-ḥakīmi

Maulana Muhammad Junagarhi

یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۱:۱

    الم.

  2. ۳۱:۲

    یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں.

  3. ۳۱:۳

    جو نیکو کاروں کے لئے رہبر اور (سراسر) رحمت ہے.

  4. ۳۱:۴

    جو لوگ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة ادا کرتے ہیں اور آخرت پر (کامل) یقین رکھتے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ہدایت یافتہ کتاب ٭٭ سورۂ بقرہ کی تفسیر کے اول میں ہی حروف مقطعات کے معنی اور مطلب کی توضیح کر دی گئی ہے۔ یہ قرآن ہدایت، شفاء اور رحمت ہے اور ان نیک کاروں کے لیے جو شریعت کے پورے پابند ہیں۔ نمازادا کرتے ہیں ارکان اوقات وغیرہ کی حفاظت کے ساتھ ہی نوافل سنت وغیرہ بھی نہیں چھوڑتے۔ فرض زکوٰۃ ادا کرتے ہیں صلہ ر، حمی سلوک واحسان، سخاوت اور داد و دہش کرتے رہتے ہیں۔ آخرت کی جزاء کا انہیں کامل یقین ہے اس لیے اللہ کی طرف پوری رغبت کرتے ہیں ثواب کے کام کرتے…

مکمل تفسیر پڑھیں