سورۃ غافر ۴۰:۵۴

۴۰:۵۴

هُدًى وَذِكْرَىٰ لِأُولِى ٱلْأَلْبَـٰبِ

رومن تلفظ

hudan wadhik'rā li-ulī l-albābi

Maulana Muhammad Junagarhi

کہ وه ہدایت و نصیحت تھی عقل مندوں کے لیے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۰:۵۲

    جس دن ﻇالموں کو ان کی (عذر) معذرت کچھ نفع نہ دے گی ان کے لیے لعنت ہی ہوگی اور ان کے لیے برا گھر ہو گا.

  2. ۴۰:۵۳

    ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ہدایت نامہ عطا فرمایا اور بنو اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنایا.

  3. ۴۰:۵۴

    کہ وه ہدایت و نصیحت تھی عقل مندوں کے لیے.

  4. ۴۰:۵۵

    پس اے نبی! تو صبر کر اللہ کا وعده بلاشک (وشبہ) سچا ہی ہے تو اپنے گناه کی معافی مانگتا ره اور صبح شام اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتا ره.

  5. ۴۰:۵۶

    جو لوگ باوجود اپنے پاس کسی سند کے نہ ہونے کے آیات الٰہی میں جھگڑا کرتے ہیں ان کے دلوں میں بجز نری بڑائی کے اور کچھ نہیں وه اس تک پہنچنے والے ہی نہیں، سو تو اللہ کی پناه مانگتا ره بیشک وه پورا سننے واﻻ اور سب سے زیاده دیکھنے واﻻ ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

رسولوں اور اہل ایمان کو دنیا و آخرت میں مدد کی بشارت ٭٭ آیت میں رسولوں کی مدد کرنے کا اللہ کا وعدہ ہے، پھر ہم دیکھتے ہیں کہ بعض رسولوں کو ان کی قوموں نے قتل کر دیا، جیسے حضرت یحییٰ، زکریا، شعیب صلوات اللہ علیہم و سلامہ، اور بعض انبیاء کو اپنا وطن چھوڑنا پڑا، جیسے ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام۔ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے آسمان کی طرف ہجرت کرائی۔ پھر کیا کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ وعدہ پورا کیوں نہیں ہوا؟ اس کے دو جواب ہیں…

مکمل تفسیر پڑھیں