سورۃ فصلت ۴۱:۳

۴۱:۳

كِتَـٰبٌ فُصِّلَتْ ءَايَـٰتُهُۥ قُرْءَانًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

رومن تلفظ

kitābun fuṣṣilat āyātuhu qur'ānan ʿarabiyyan liqawmin yaʿlamūna

Maulana Muhammad Junagarhi

(ایسی) کتاب ہے جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے، (اس حال میں کہ) قرآن عربی زبان میں ہے اس قوم کے لیے جو جانتی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۱:۱

    حٰم.

  2. ۴۱:۲

    اتاری ہوئی ہے بڑے مہربان بہت رحم والے کی طرف سے.*

  3. ۴۱:۳

    (ایسی) کتاب ہے جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے، (اس حال میں کہ) قرآن عربی زبان میں ہے اس قوم کے لیے جو جانتی ہے.

  4. ۴۱:۴

    خوش خبری سنانے واﻻ اور ڈرانے واﻻ ہے، پھر بھی ان کی اکثریت نے منھ پھیر لیا اور وه سنتے ہی نہیں.

  5. ۴۱:۵

    اور انہوں نے کہا کہ تو جس کی طرف ہمیں بلا رہا ہے ہمارے دل تو اس سے پردے میں ہیں اور ہمارے کانوں میں گرانی ہے اور ہم میں اور تجھ میں ایک حجاب ہے، اچھا تو اب اپنا کام کیے جا ہم بھی یقیناً کام کرنے والے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ہر معجزۂ قرآن کے باوجود ہدایت نہ پائی ٭٭ فرماتا ہے کہ ”یہ عربی کا قرآن اللہ رحمان کا اتار ہوا ہے“۔ جیسے اور آیت میں فرمایا «قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِن رَّبِّكَ بِالْحَقِّ» [16-النحل:102] ‏ ” اسے تیرے رب کے حکم سے روح الامین نے حق کے ساتھ نازل فرمایا ہے “۔ اور آیت میں ہے «وَإِنَّهُ لَتَنزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ» [26-الشعراء:192-194] ‏ ” روح الامین نے اسے تیرے…

مکمل تفسیر پڑھیں