سورۃ فاطر ۳۵:۱۹

۳۵:۱۹

وَمَا يَسْتَوِى ٱلْأَعْمَىٰ وَٱلْبَصِيرُ

رومن تلفظ

wamā yastawī l-aʿmā wal-baṣīru

Maulana Muhammad Junagarhi

اور اندھا اور آنکھوں واﻻ برابر نہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۵:۱۷

    اور یہ بات اللہ کو کچھ مشکل نہیں.

  2. ۳۵:۱۸

    کوئی بھی بوجھ اٹھانے واﻻ دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا، اگر کوئی گراں بار دوسرے کو اپنا بوجھ اٹھانے کے لئے بلائے گا تو وه اس میں سے کچھ بھی نہ اٹھائے گا گو قرابت دار ہی ہو۔ تو صرف ان ہی کو آگاه کرسکتا ہے جو غائبانہ طور پر اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نمازوں کی پابندی کرتے ہیں اور جو بھی پاک ہوجائے وه اپنے ہی نفع کے لئے پاک ہوگا۔ لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہے.

  3. ۳۵:۱۹

    اور اندھا اور آنکھوں واﻻ برابر نہیں.

  4. ۳۵:۲۰

    اور نہ تاریکی اور روشنی.

  5. ۳۵:۲۱

    اور نہ چھاؤں اور نہ دھوپ.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ایک موازنہ ٭٭ ارشاد ہوتا ہے کہ مومن و کفار برابر نہیں۔ جس طرح اندھا اور دیکھتا۔ اندھیرا اور روشنی، سایہ اور دھوپ، زندہ اور مردہ برابر نہیں۔ جس طرح ان چیزوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے اسی طرح ایماندار اور بے ایمان میں بھی بے انتہا فرق ہے۔ مومن آنکھوں والے اجالے، سائے اور زندہ کی مانند ہے۔ برخلاف اس کے کافر اندھے اندھیرے اور بھرپور لو والی گرمی کی مانند ہے۔ جیسے فرمایا «اَوَمَنْ كَانَ مَيْتًا فَاَحْيَيْنٰهُ وَجَعَلْنَا لَهٗ نُوْرًا يَّمْشِيْ بِهٖ…

مکمل تفسیر پڑھیں