سورۃ الزخرف ۴۳:۷۳

۴۳:۷۳

لَكُمْ فِيهَا فَـٰكِهَةٌ كَثِيرَةٌ مِّنْهَا تَأْكُلُونَ

رومن تلفظ

lakum fīhā fākihatun kathīratun min'hā takulūna

Maulana Muhammad Junagarhi

یہاں تمہارے لیے بکثرت میوے ہیں جنہیں تم کھاتے رہو گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۳:۷۱

    ان کے چاروں طرف سے سونے کی رکابیاں اور سونے کے گلاسوں کا دور چلایا جائے گا، ان کے جی جس چیز کی خواہش کریں اور جس سے ان کی آنکھیں لذت پائیں، سب وہاں ہوگا اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے.

  2. ۴۳:۷۲

    یہی وه بہشت ہے کہ تم اپنے اعمال کے بدلے اس کے وارث بنائے گئے ہو.

  3. ۴۳:۷۳

    یہاں تمہارے لیے بکثرت میوے ہیں جنہیں تم کھاتے رہو گے.

  4. ۴۳:۷۴

    بیشک گنہگار لوگ عذاب دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے.

  5. ۴۳:۷۵

    یہ عذاب کبھی بھی ان سے ہلکا نہ کیا جائے گا اور وه اسی میں مایوس پڑے رہیں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جنت کی نعمتیں ٭٭ چاروں طرف سے ان کے سامنے طرح طرح کے ملذذ مرغن خوش ذائقہ مرغوب کھانوں کی طشتریاں رکابیاں اور پیالیاں پیش ہوں گی اور چھلکتے ہوئے جام ہاتھوں میں لیے غلمان ادھر ادھر گردش کر رہے ہوں گے۔ «تَشْـتَهیْـهِ الْاَنْفُسُ» اور «تَشْتَهِی الْاَنْفُسُ» دونوں قرأتیں ہیں۔ یعنی انہیں مزیدار خوشبو والے اچھی رنگت والے من مانے کھانے پینے ملیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں سب سے نیچے درجے کا جنتی جو سب سے آخر میں جنت میں جائے گا اس کی…

مکمل تفسیر پڑھیں